محکمہ ایجوکیشن نے شجرکاری مھم کا آغاز کرددیا

0
1894

اشراف الدین پیرذادہ
ضلع خیبر: محکمہ ایجوکیشن خیبر نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
ایمپلیمنٹیشن سپورٹ یونٹ ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گورنمنٹ آف خیبر پختون خواہ نے یونیسف کے مالی اور تکنیکی تعاؤن سے ضلع خیبر کے سکولوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تحصیل جمرود کے دس سکولوں میں شجر کاری کی گئی جس کا آغاز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن خیبر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد علی آفریدی، پی ٹی سی کے ممبران، اساتذہ اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام بھی اس مہم کے آغاز کے موقع پر موجود تھے ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی آفریدی اور محکمہ جنگلات کے حکام نے شجر کاری مہم کے موقع پر پودوں کی کاشت اور افادیت پر بات کی اور اس آگاہی مہم کو پورے علاقے کے لوگوں تک پہنچانے اور پھیلانے کی اہمیت اجاگر کی تاکہ لوگ بڑی تعداد میں پودے کاشت کرے پاکستان کو کلین اور گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کرے جس کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلی کے برے اور منفی اثرات سے بچا جا سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پودے کاشت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔