لنڈیکوتل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کی جائیں: سیاسی رہنماوں کا مطالبہ

0
2735

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: مقامی لوگوں ، سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں اور سماجی کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈیکوتل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑدھکڑی بند کیا جائیں، رہنماوں کا موقف ہے کہ اس علاقہ میں یہی ٹیکسی گاڑیاں لوگوں کے روزگار کا وسیلہ ہے۔
تحریک انصاف پاکستان کے رہنما فخروالدین شینواری، پی ٹی آئی لنڈیکوتل کے سینئر نائب صدر غلام حیدر آفریدیِ ، نائب صدر شاہ حسین آفریدی اور اسلام شینواری نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈیکوتل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون بند کیا جائے۔ انھوں نے کہا چونکہ یہاں کوئی کارخانہ یا ذراعت بھی نہیں ہیں اور یہی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہی ان لوگوں کی روزگار کا وسیلہ ہے۔ انھوں نے کہا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے پکڑنا غریب عوام کی منہ سے نوالہ چھیننا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here