پاک-افغان سرحد پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ آئندہ برس مکمل ہوگا

0
5307

تورخم: سرحد پار فائرنگ اور اسنیپنگ کے باوجود پاک فوج دنیا کی خطرناک سرحدوں میں سے ایک پاک-افغان سرحد کے 150 کلو میٹر طویل حصے پر باڑ لگانے کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس کو آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چترال سے لے کر جنوبی وزیرستان تک پاک-افغان سرحد پر باڑ لگانے کے لیے
پاک فوج کے ہزاروں جوان اور سیکٹروں گاڑیاں پاک-افغان سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2018 کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے جگا جس میں 4 سو 32 کلومیٹر طویل سرحد کے انتہائی حساس مقامات پر باڑ لگا دی جائے گی۔دوسرا مرحلہ جسے خوش کن کا نام دیا گیا ہے، میں 4 سو کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ لگائی جائی گی اور پورے منصوبے میں 10 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ کام آئندہ 2 برس میں مکمل ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here