پشاور ہائی کورٹ اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کے خلاف نوٹس لیں:محمد اکبر شینواری

0
2897

فاٹا وائس نیوز ایجنسی 
لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر نے زمین کے تنازعے پر میرے موقف سننے بغیر مخالف فریق کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے کے خلاف میں نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی، ہائیکورٹ میں اب بھی کیس چل رہا ہے لیکن لنڈیکوتل انتظامیہ زبردستی مخالف فریق کو زمین دے رہا ہیں جوسراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔

لنڈیکوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے محمد اکبر شینواری نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے مخالف فریق سے گٹھ جوڑ کرکے زمین کا قبضہ مخالف فریق کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ جب میں انتظامیہ کے دفتر میں انصاف کے لئے درخواست دیتا ہوں تو انتظامیہ کے اہلکار میرا درخواست لینے سے انکار کرتے ہیں۔

محمد اکبر نے کہا کہ ہائیکورٹ میں اب بھی کیس زیر سماعت ہیں تو پھر کس قانون کے تحت لنڈیکوتل انتظامیہ اپنے فیصلے کر تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یک طرفہ کاروائی بند نہیں کی گئی تو وہ پولیو سے بائیکا ٹ کرینگے اور اپنے بچوں کو سکولوں سے نکال کر گورنرہاوس کے سامنے احتجاج کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غلط فیصلوں کی وجہ سے زمین پر خون خرابے کا ندایشہ پیدا ہو گیا ہے، اگر حالات خراب ہو گئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری لنڈی کوتل انتطامیہ پر عائد ہو گی۔ انہوں نے گورنرخیبر پختونخوا اور پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی اسسٹنٹ کمشنر کو ظلم کے فیصلے نہ کرنے کے ہدایات جاری کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here