لنڈیکوتل میں سرچ اپریشن ، سیکوریٹی کے سخت انتظامات

0
2948

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: لنڈیکوتل بازار کے قریب علاقوں میں سیکوریٹی فورسز نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے، مختلف جگہوں پر سخت سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف جگہوں پر گاڑیوں اور مقامی افرا د کی تلاشی کی جارہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سیکوریٹی فورسز نے سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا کہ سیکوریٹی فورسز کے اہلکار لنڈیکوتل بازار کے اردگرد مختلف پوائنٹس پر تعینات ہیں اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کر رہے ہیں۔
ذرایع کے مطابق ابھی تک درجنوں گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے مالکان کے پاس رجسٹریشن کے کاغذات نہیں تھے، دوسری طرف مقامی لوگوں اور سیاسی لیڈران نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈیکوتل میں کاروباری سرگرمیاں پہلے سے بری طرح متاثر ہیں اور اب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے پکڑنے سے یہاں کی غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھینا جارہا ہے جو یہاں کی عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سخت سیکوریٹی کا نفاذعلاقہ میں امن و امان کے لئے ہے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لنڈیکوتل آرمی کیمپ پر کچھ دنوں پہلے رات کے وقت نامعلوم افراد نے گرینیڈ پھینکا تھا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرایع کا کہنا کہ اسی رات سے سیکوریٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ اپریشن اور نان کسٹم پیڈ اور رجسٹریشن کاغذات نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف اپریشن شروع کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here