باجوڑ الیون ٹائیگر کرکٹ ٹیم کِٹ کی تقریبِ رونمائی

0
2792

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے فاٹا سپرلیگ کے لیے باجوڑ الیون ٹائیگر کرکٹ ٹیم کے لئے انتخاب کئے گئے کٹ کی تقریب رونمائی جیو شینواری ہوٹل خار میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں باجوڑ الیون ٹائیگر کے مالک حاجی راحت یوسف، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد عارف خان یوسفزئی، پاکستان انڈر 19 کے چیف سلیکٹر علی ضیا، پشاور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈکوچ ساجد شاہ، پی سی بی فاٹا ریجن کے ہیڈکوچ ثاقب فقیر، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل، حاجی محمدی شاہ، اسرارالدین خان ، نامور کرکٹر راحت اللہ، زاہد شاہ زلمی سمیت سپورٹس حلقوں کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارف خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے کھیل کے میدان آباد ہیں، یہاں مکمل امن و آمان ہیں جس کے باعث کھیل اپنے عروج پر ہیں، کھیلوں کے سرگرمیاں بحال ہونے کے وجہ سے دیگر صحت دشمن سرگرمیاں یہاں نہ ہونے کے برابر ہیں، انتظامیہ کھیل کے میدان میں ہر قسم کیتعاون کے لیے تیار ہیں۔
باجوڑ الیون ٹائیگر کے مالک حاجی راحت یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ الیون ٹائیگر پورے باجوڑ کی نمائندہ ٹیم ہے، میں باجوڑ کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ فاٹا سپرلیگ میں باجوڑ الیون ٹائیگر کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہترین کھلاڑی ہی میدان میں اتاریں گے۔ اس موقع پر موجود سپورٹس ماہرین نے امید ظاہر کی کہ باجوڑ الیون ٹائیگر بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے اور یہی ٹیم ٹرافی جیتی گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here