ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے فاٹا سینیٹر کا شکریہ ادا کیا

0
2678

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
باجوڑایجنسی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ فاٹا کے سینیٹر کا شکریہ ادا کرنے لیے سینیٹر ہدایت اللہ خان کی پارلیمنٹ لاجزآمد۔

سلیم مانڈی والا کے ہمراہ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ الیکشن فاٹا سینیٹر کے جانب سیانکو ووٹ دینے اور حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ فاٹا کے سینیٹر ہدایت اللہ خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ساتھ دینے پر فاٹا کے سینیٹرز کے ہم مشکور ہیں، مشکل وقت میں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا جس پر ہم تہہ دل سے ان کے شکرگذار ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے الحاج شاہ جی گل سمیت فاٹا کے دیگر پارلیمنٹرین بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here