حمزہ بابا کی 24ویں برسی عقیدت سے منائی گئی

0
2953
لنڈیکوتل: حمزہ بابا کا مزار پرانوار، فوٹو:نصیب شاہ شینواری

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل حمزہ بابا کمپلیکس میں پشتو زبان کے بابائے غزل حمزہ بابا شینواری کی 24ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، برسی کی تقریب میں سول سوسائٹی ممبررز ، فاٹا اور خیبر پختونخوا سے کثیر تعداد میں ادیبوں اور پشتو زبان کے شعراء نے شرکت کی۔

 
گزشتہ روز حمزہ بابا کمپلیکس میں حمزہ بابا پشتوادبی جرگہ کے صدر ڈاکٹر کلیم شینواری نے بابائے غزل حمزہ بابا شینواری کی 24ویں برسی کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی جہاں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شعراء نے حمزہ بابا کی پشتوزبان کے لئے خدمات کو سراہا گیا ہے۔

 
ڈاکٹر کلیم شینواری نے اس موقع پر کہا کہ حمزہ بابا کی شاعری اور نثر پشتون قوم کے لئے مشعل راہ ہے جس ہمیں سبق سیکھنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو حمزہ بابا کی شاعری پر تحقیق کرنی چاہے تاکہ حمزہ بابا کی پشتو زبان کے لئے خدمات کو دنیا کو دکھایا جائے ۔ خیبر ایجنسی کی شعرا نے حمزہ بابا کی

لنڈیکوتل: حمزہ بابا کمپلیکس میں ادبی پروگرام اور مشاعرے کا منظر

پشتوزبان، ادب اور پشتون قوم کے لئے خدمات کو اپنی غزل اور چار بیتوں میں بیان کی ۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حمزہ بابا پشتو ادبی جرگے کے پریس سیکرٹری منظور علی شینواری نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر فاٹا اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ حمزہ بابا کمپلیکس کے لائبریری اور مزار میں مرمتی کام کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حمزہ بابا مزار اور لائبریری میں کھڑکیوں کی مرمت کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے متعلقہ حکام فوری طوری پر احکامات جاری کریں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here