وزیر اعلی خیبر پختونخوا سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کی کرپشن کے خلاف ایکشن لیں: خیبر سپورٹس یونین عہدیدار

0
2607
ضلع خیبر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیدار نجبی شینواری اور کلیم اللہ شینواری

فاٹا وائس نیوز ایجنسی
ضلع خیبر: ضلع خیبر کے سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل گراونڈ کی تعمیر میں ہونے والے گھپلوں اور بے قاعدگیوں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور گراونڈ ٹھیکیدار کو بلاکر ان سے غیر معیاری تعمیر کام کے متعلق تحقیقات کریں۔

خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری ، فنانس سیکرٹری اختررسول شینواری ، ضلع خیبر فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نجیب شینواری، فضل محمد و دیگر کھلاڑیوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل گراونڈ کی تعمیر میں کرپشن ہوئی ہے اور گراونڈ کی تعمیر بھی غیرمعیاری ہے۔

سپورٹس یونین عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کے اہلکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو گراونڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف کئی شکایات کی لیکن ان اہلکاروں نے ٹھیکیدار کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار صرف کمیشن کے لئے بیٹھے ہیں اور انھیں گراونڈ کی معیاری کام سے کوئی سروکار نہیں۔

انھوں نے وزیر اعلی خیبر پختوخوا محمود خان، ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ قبائلی علاقہ جات اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سے پرزور مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل کی تعمیر کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری مقرر کریں اور گروانڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے دھمکی دی کہ اگر سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کے اہلکاروں اور ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو وہ پشاور میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here