بجلی ٹاورسے پُرزےچوری کرنےوالے گرفتار

0
1975

اشراف الدین پیرذادہ

ضلع خیبر: علی مسجد کے ایس ایچ او امجد افریدی کی سربراہی میں کویک رسپانس فورس نے عوام کی شکایات پر کاروائ کرتے ہوئے شاگئ میں بجلی ٹاورز کاٹ کر چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے

گرفتار افراد کا تعلق ریکالئ جمرود سے ہے جس کے نام گل نبی عرف گلنی اور نورجمال ہ

ایس ایچ او امجد افریدی نے میڈیا کو بتادیا کہ گرفتار افراد نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے. انہوں نے کہا کہ مزید تین مبینہ چوروں کے خلاف کاروائ جاری ہے جسکو جلد گرفتار کیا جائے. گرفتار افراد کو جمرود جیل منتقل کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے.
یار رہے کہ سال میں کم از کم دو مرتبہ شاگئ کے پہاڑوں میں لگے بجلی کے ٹاورز کوکاٹ کر انکے پرزے چوری کیاجاتے تھے جس سے پورے لنڈیکوتل کی بجلی کئ کئ ہفتوں بند ہوجاتی تھی.
قوم کوکی خیل اور بلخصوص لنڈیکوتل کی عوام،سیاسی و سماجی رہنماء اور دیگر علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او امجد افریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ منشیات اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات لی ہے اور اسکی سرکوبی کی ہے. لنڈیکوتل کے مکینوں نے ڈی پی او خیبر جناب عمران خان سے ایس ایچ او امجد افریدی کی دادرسی کےلیے تعریفی سند دینے کی درخواست کی.