قبائلی جرگہ مشران اور ڈی سی خیبر مجھے انصاف فراہم کریں: رحیم شاہ شینواری

0
3408
دونوں ٹانگوں سے معذور رحیم شاہ شینواری پریس کانفرنس کررہا ہے

فاٹا وائس نیوز ایجنسی
لنڈیکوتل: دونوں پاؤں سے معذور رحیم شاہ شینواری سکنہ میرداد خیل نے لنڈیکوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کا اپنے مرحوم بھائی قاری سید عالم شینواری کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق اے پی اے لنڈیکوتل ، اور موجودہ اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل و جرگہ ممبران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور میں دردر ٹوکرے کھانے پر مجبور ہوں۔ 
انہوں نے کہا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں کوئی کام وغیرہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا جس کی وجہ سے میں بہت سخت مایوس ہوچکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ تنازعہ میں اب تک اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل بھی مجھے انصاف دلانے میں ناکام ہے.
انھوں نے ڈی سی خیبر اور مقامی مشران جرگہ سے اپیل کی کہ بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں عملی کردار ادا کریں اور مجھے انصاف دیا جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here