پنجاب انظامیہ کا پشتون تحفظ موومنٹ کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت سے انکار, امن وامان کا بہانہ

0
3420

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکی ضلع انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کو لاہور کے علاقے موچی دروازے میں جلسہ کرنےکی اجازت سے انکار کردیا گیا ہے،پشتون تحفظ موومنٹ نے اتوار (کل)مورخہ 22 اپریل کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے موچی دروازے میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کی تحریک نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بھی اپنے حقوق اور گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیےکامیاب جلسہ کرنے کے بعد مورخہ 22 اپریل کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے موچی دروازے میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھاتھا جسکا لاہور کی ضلع انتظامیہ کو تحریری درخواست دے تھی جسے لاہور کی ضلع انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت سے انکار کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔اور لاہور کی ضلی انتظامیہ جلسہ کو سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتی۔
ڈپٹی کمشنر نہ کہا کہ اگر جلسے سے امن وامان کی صورتحال بگڑی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟
سمیر احمد سید نے کہا کہ اگر پی ٹی ایم نے متبادل کسی اور جگہ کے بارے میں پوچھا تو دیکھیں گے۔
۔ لیکن ابھی تک پی ٹی ایم نے متبادل جگہ کے بارےمیں رابطہ نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here