خیبر سیاسی اتحاد کاایف سی فورس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی

0
2535

فاٹاوائس نیوز ایجنسی رپورٹ
لنڈیکوتل: خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ علاقہ میں سرچ اپریشن، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑنا اور لوگوں کو بے جا تنگ کرنا مقامی لوگوں کے ساتھ ظلم ہے، خوگا خیل قوم کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور گرفتار 40افراد کو جلد رہا کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام ف فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شینواری، پی پی پی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی افریدی، جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے سینئر رہنماحاجی مقتدر شاہ آفریدی ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی فاٹا کے صدر دولت شاہ آفریدی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار شینواری اور دیگر لیڈران نے علاقہ میں سیکوریٹی فورسز کے سرچ اپریشن کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے خوگا خیل اور اردگرد علاقوں میں سیکوریٹی اہلکار مقامی افراد کو بلاجواز تنگ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کیا گیا ہے جو غریب عوام سے منہ کا نوالہ چھیننا ہے، انھوں نے کہا کہ یہاں نہ کارخانے ہیں نہ کوئی ذراعت اور یہ ٹیکسی گاڑیاں ہی یہاں کے لوگوں کے رزق کمانے کا واحد ذریعہ ہے۔
انھوں نے خوگا خیل کے گرفتار افراد پر سیکوریٹی اہلکاروں کی تشدد کا مذمت کرتے ہوے کہا کہ بلاجواز ذہنی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے پر امن اور محب وطن قبائل میں وطن اور حکومتی اداروں سے نفر ت پیدا ہوگی۔
خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ حکام کا یہ غیرانسانی اور نامناسب رویہ بند نہ کیا گیا تو ہم ملک گیر اختجاج شروع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here