پشاورمیں آرچری کلب کی خاتون کوچ

0
3473
پشاور میں آرچری کلب کی کوچ سارہ خان ایک کھلاڑی کو ٹریننگ دیتے ہوے

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک ایسی خاتون ہے جودرس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے علاوہ سپورٹس کی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہے اور اس مقصد کے لئے انھوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں آرچری کلب کھول رکھا ہے جہاں آرچری(تیراندازی) کے دلدادہ افراد آکر اس عورت سے یہ گیم سیکھتے ہیں۔

فاٹا وائس کے ساتھ گفتگو کے دوران سارہ خان جو پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری بھی ہے، نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے کوچنگ کی انتہائی ضرورت ہے اس لئے میں نے پشاور میں آرچری کلب کھول دیا تاکہ اس گیم سے وابستہ لوگوں کی صحیح طریقے سے کوچنگ ہو اور وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے کھلاڑی صرف کسی ایونٹ یا چیمپین شپ تک محدود ہوتے ہیں اور پھر یہ پریکٹس چھوڑنا بند کردیتے ہیں، انھوں نے کہا اگر کھلاڑی مناسب اوقات میں کسی کوچ کے زیرنگرانی مشق کریں اور خود بھی پریکٹس کریں تو ہم پاکستان میں بھی بہترین کھلاڑی پیدا کرسکتے ہیں۔

انھوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انھیں جگہ دی ہے جہاں آرچری کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے سرگرمیاں جاری ہیں۔

سارہ خان نے کہا کہ ہمارے کلب کے کھلاڑی قومی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کلب کے ایک محنتی قبائلی کھلاڑی اسرار الحق کا تعلق تحصیل جمرود سے ہے، انھوں نے کہا کہ اسرارالحق نے بہت کم وقت اور ہمارے کلب میں بہترین کوچنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی سطح پر آرچری چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کل اسی کلب میں اسرار الحق کی ٹریننگ جاری ہے تاکہ وہ مستقبل قریب میں قومی سطح پر آرچری چیمپین شپ کے لئے تیار ہوسکے۔

سارہ خان نے کہا کہ آرچری سپورٹس کا سامان بہت قیمتی ہے اور ہم اس سامان کا اپنی مدد آپ کے تحت انتظام کرتےہیں۔ انھوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و یوتھ آفیئرز جنید خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہروقت آرچری کلب انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ میں نے خود آرچری چیمپین شپ انڈر 23 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور قائد اعظم اوپن چیمپین شپ میں خیبر پختونخوا کی طرف سے کھیلتے ہوئے سلور مڈل جیت لی ہے۔  

اسرار الحق نے فاٹا وائس کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ بہت عرصہ سے اس گیم کے ساتھ لگا و تھا اور سال 2017میں باقاعدہ اس گیم کو سیکھنا اور کھیلنا شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد سی ڈی اے نیشنل جونیر آرچری ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فروری 2018 پشاور میں ہونے والے پاک ایران دوستی آرچری چیمپین شپ میں بھی پہلی

سارہ خان اپنی کلب ممبر کھلاڑی کو ہدایات دے رہی ہے

پوزیش حاصل کی جو تمام پاکستان اور قبائلی عوام کے لئے ایک اعزاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آرچری گیم اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ تیراندازی میں بھی قبائلی علاقوں کی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیکر پاکستان کا نام روشن کرسکے۔  

سارہ خان اور اسرار الحق نے کہا کہ اگر حکومت پشاور میں قائم ہماری کلب کی انتظآمیہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کریں تو ہم بھی بہترین کھلاڑی پیدا کرسکتے ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here