پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام نے انضمام کورد کردیا

0
3157

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل : خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں آج پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے خلاف ریلی نکالی، سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے فاٹا انضمام کے فیصلہ کو رد کرتے ہوے کہا کہ فاٹا کو علیحدہ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ رہنماوں نے کہا کہ ہمیں فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔ 

مظاہرین کی قیادت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی فاٹا کے صدر دولت شاہ آفریدی، جمعیت علمائے اسلام ف جمرود کے امیر غفران اللہ خیبری اور لنڈیکوتل کے امیر مولانا مجاہد کررہے تھے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here