سیکوریٹی فورسز اہلکار قبائلی روایات کا خیال رکھے گی: سیکٹر کمانڈر

0
2999

فاٹا وائس نیوز
لنڈیکوتل: جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری کی قیادت میں تحصیل لنڈی کوتل کے عمائدین کے ایک وفد نے سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ارشد توفیق کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں مختلف اہم امور اور مسائل پر بحث کی گئی۔

اس اہم ملاقات میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد ، سیاسی مشران وقبائلی عمائدین اور جماعت اسلامی فاٹا کے رہنماء زرنور افریدی ،ملک ماصل خان شینواری ،ملک عبدالرزاق ذخہ خیل، ملک نادرخان شینواری، ملک خالد، ملک زراحمدشاہ ،ملک تاج الدین ،ملک خیال محمد ملک، پرویز، ملک امرت خان اورملک اخترزیب ودیگر موجود تھے ۔

جرگہ ممبرز نے مفتی اعجاز شینواری کی سربراہی میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر کوبتا یا کہ خوگہ خیل کے داخلی راستوں میں ایف سی اہلکاروں کی بجائے خاصہ دار فورس کے اہلکار تعینات کئے جائے کہ ناپسندیدہ عناصر کی پہچان میں آسانی ہو اورعلاقے میں غیر ضروری سرچ ااپریشن بند کی جائے، این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے ، ان مطالبات کے علاوہ طورخم میں نیشنل لاجسٹک سیل کی اپنے اختیارات سے تجاوزکے خلاف بھی شکایات پیش کی ۔اس موقع پرسیکٹر کمانڈرنے انہیںیقین دلایا کہ علاقہ میں بے جا سرچ اپریشن نہیں کی جائے گی اور بوقت ضرورت روایات وچار دیواری کی تقدس کا خیال رکھیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کیلئے بہت جلد انتظامیہ کیساتھ مل کر رجسٹریشن کیلئے لائحہ عمل بنائینگے تاکہ چوری شدہ گاڑیوں کی پکڑنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی کیساتھ قومی مشران اورکسٹم ایجنٹس کی معاملات میں سدھارنیمیں بھی مددکرینگے سیکٹر کمانڈر نے آئی جی ایف سی کی طرف سے ایک پیکج کا اعلان کیا جس میں fcمیں نوکریاں چندیتیم و غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات ایک ہسپتال اورایک سکول کے جملہ اخراجات اورعلاقائی کھلاڑیوں کی بھرتی شامل ہیں۔
وفد نے سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ارشد، ائی جی ایف سی اور اے پی اے نیازمحمد کاشکریہ ادا کیا اور لنڈی کوتل میں پہلے کی طرح قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کا عہد کیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here