فاٹآ وائس نیوز ایجنسی
لنڈیکوتل: خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ٹائیگر اوربادل کلب کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ بادل کلب نے اخری گیند پر تین رنزدرکارتھے۔ بادل کرکٹ کلب کے بیٹسمین نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوے اخری گیند پر چکا مار کر سیمی فائنل اپنے نام کر دیا۔
۔میچ کے مہمان خصوصی لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے چیرمین حاجی بنارس خان اور صدر اخترعلی شینواری تھے ۔دونوں ٹیموں کو لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انعامات دے دیے گیے ۔اس موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے چیرمین معراج الدین شینواری بھی موجود تھے۔









