اپر کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید

0
3585
بارودی مواد کے دھماکے میں تباہ گاڑی کی تصویر

محمد سلیم
کرم ایجنسی : فاٹا کے ایجنسی اپر کرم پاڑہ چنار کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، دھماکہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، اس ناخوشگووار واقعہ میں شہید ہونے والوں میں پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے . مقامی و

بارودی مواد کے دھماکے میں تباہ گاڑی کی تصویر

سرکاری ذرائع
تفصیلات کے مطابق ،ایجنسی ہیڈکواٹر پاڑہ چنار سرحدی علاقے باسوپل کانڈے عباس زیارت کے قریب بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید ہوگئے، پولیٹیکل انتظامیہ کرم کے مطابق مذکورہ خاندان کے افراد اپنے رشتہ داروں کے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کئے گئے بارودی سرنگ سے انکی گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اکبر افتخار کے مطابق سرحدی علاقے غوزگھڑی مقبل سے تعلق رکھنے والے بادشاہ خان نامی شخص اپنے خاندان والوں کے ساتھ رشتہ داروں کے گھرتعزیت کے لئے جارہے تھے جیسے انکی گاڑی باسوپل کانڈے عباس کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں نامعلوم دہشت گردوں کے جانب سے رات کے تاریکی میں بچھائے گئے بارودی سرنگ سے انکی گاڑی ٹکرائی جس نے نتیجے میں موقعہ پر امین شاہ ولد بادشاہ خان قوم مقبل بادشاہ خان ولد سپین بادشاہ ،اویس خان ولد امین شاہ خائستہ جان جس کی دونوں بیویاں بی بی رحیمہ،تاج برو زوجہ سیدا جان ،بی بی سہرا زوجہ روز خان ،لونگ بی بی زوجہ میوا خان موقعہ پر جان بحق اور خائستہ جان ولد علی باز شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی شدت اتنی سخت تھی کہ گاڑی دھماکے کی جگہ سے کئی گز دور جاگری۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہد ،رحمان مقبل ٹیکسی ڈرئیور کے مطابق مزکور خاندان صبح اٹھ بجکر تیس منٹ انکی گاڑی میرے گاڑی کو کراس کرکے تیزی سے اگے نکل گئی اور غوزگھڑی مقبل کے حدود کو کراس کرتے ہوئے جیسے کانڈے عباس باسوپل برساتی نالے پہنچی تو زوردار دھماکہ ہوا، گاڑی دھماکے کی جگہ سے دور جاگری اورگاڑی میں بیٹھے افراد کی جسم کے اعضاء ہوا میں اڑکر دور دور تک جاگرے، دھماکے کے بعد قریبی سکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہیڈکواٹر ہسپتال پاڑہ چنار منتقل کردیا، ناکام مزکرات کے بعد اہلیان علاقہ نے دالساء چیک پوسٹ کے قریب مین روڈ پر لاشیں رکھ کر دھرنا شروع کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علاقائی ذمہ داری کے تحت ملحقہ علاقوں میں اپریشن کیا جائے تاکہ ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے کیونکہ اس پہلے بھی اسی علاقے میں قوم غوزگھڑی مقبل کو نشانہ بناچکے ہے اور مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ جب تک آرمی چیف یہاں نہیں آتے ،اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سراغ رسا کتوں کی مدد سے سرچ اپریشن شروع کیا ہے اور اخری اطلاع انے تک سکیورٹی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام کو منتقل کردیا گیا ہیں اور مزید کاروائی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here