کینیڈا میں محمد علی جناح پارک کا افتتاح

0
860

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبہ مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں محمد علی جناح کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کردیاگیا۔

قائداعظم محمد علی پارک کے افتتاح کے موقع پر کینیڈا سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی. افتتاحی تقریب سےکینڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنرطارق عظیم خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے ہمارے بانیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اچھا لمحہ ہے۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نژاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکا میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت کے فروٖغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی ہے اور یہ دونوں کمیونیٹیزکے درمیان مفاہمت کے فروٖٖٖغ کے لیے پل کا کام کرتے ہیں۔
تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کیے جانے پر پاکستانی برادری کو مبارکباد دی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here