پاک افغان ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے: پاک افغان ٹرانسپورٹرز کا مشترکہ اعلان

0
3308

عمران شینواری 
لنڈیکوتل: طورخم ٹرانسپورٹ یونین کی نئی کابینہ منتخب کر لی گئی، صدر حاجی عظیم اللہ شینواری ،چیئر مین عالم شنواری، نائب صدر تیمور شنواری اور ذوالفقارکو جنرل سیکر ٹری منتخب کرلیا گیا۔

 
اس سلسلے میں طورخم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آل طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں اور تاجروں کے علاوہ افغان ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شنواری، جنرل سیکرٹری ذوالفقار شینواری، افغان ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی قاسم ،ملک محمدنظر اور دیگر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستا ن میں ٹرانسپورٹروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

 
انھوں نے کہا کہ مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے نئی کابینہ افغا ن ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں درجنوں گا ڑیاں کرایہ نہ دینے کی وجہ سے کھڑی ہیں جبکہ پاک افغان بارڈر پر ڈرائیوا ر اور کلینر کے پاسپورٹ ویزہ کا مسئلہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈرائیورز اور کلینرز کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ کی شرائط میں نر می کی جائے۔ ٹرانسپورٹ یونینز کے عہدیداروں نے کہا کہ روڈ پاس اور اوور لوڈنگ کا مسئلہ بھی سنگین ہو تا جا رہا ہے ، اگر ان مسائل کو کم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو کاروبار مذید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے کہ طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر پہلے سے منتخب ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے نئی کا بینہ کا انتخاب بھی مکمل کر لیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here