لنڈیکوتل پریس میں اہم میٹنگ، باجوڑ پریس کلب پر حملہ کی دھمکی کی شدید مذمت

0
1668

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: لنڈیکوتل پریس کلب میں صحافیوں کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں صحافیوں نے باجوڑ ایجنسی کی تاجربرادری کی طرف سے باجوڑ پریس کلب پر حملہ کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
گزشتہ روز لنڈیکوتل پریس کلب میں مقامی صحافیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باجوڑ پریس کلب کی صحافیوں کو تاجر برادری کی طرف سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، میٹنگ میں سینئر صحافی سدھیر احمد افریدی ،احمد نبی ، علی شینواری، نصیب شاہ شینواری، شاہد افریدی اور سردار ولی افریدی و دیگر نے شرکت کی۔ صحافیوں نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں اور تاجر یونین کی طرف سے پریس کلب پر حملہ کی دھمکی قابل مذمت اور صحافت پر حملہ ہے۔
صحافیوں نے باجوڑ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پریس کلب کابینہ اورصحافیوں کو دھمکیوں میں ملوث تاجران کے خلاف کاروائی کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں تاجر یونین لیڈرز نے باجوڑ ایجنسی کی صحافیوں اور پریس کلب پر حملہ کی دھمکی دی ہے جس کے نتیجے میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے پریس کلب کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here