لنڈیکوتل میں منشیات فروشی پر پابندی عائد، درجنوں منشیات فروش گرفتار

0
2843
لنڈیکوتل: انتظمیہ کے افسران پکڑی گئی منشیات اور گرفتار افراد میڈیا کو دکھا رہے ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ڈٌپٹی کمشنر ضلع خیبر کے احکامات کی پیروی کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن شروی کیا ہے اور اب تک درجنوں ایسے افراد کو گرفتار کیا ہیں جو چرس ،افیون، آئس اور ہیروین کی فروخت میں ملوث تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے میڈیا بریفنگ کے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ڈی سی خیبر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ علاقہ میں تمام منشیات فروشوں کے سنٹرز بند کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ تحصیلدار عصمت اللہ وزیر کی قیادت میں لائن آفیسر ٹیکا خان آفریدی و دیگر خاصہ دار اہلکاروں کی ٹیم بنائی ہے جنھوں نے گزشتہ شب لنڈیکوتل بازار میں کاروائی کی اور درجنوں منشیات فروش گرفتار کئے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام میں بھی منشیات ممنوع ہے اس لئے ہمارے معاشرے میں ہر ایک فرد کو منشیات کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مشن ہے کہ علاقہ میں امن و خوشحالی ہو ، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم علاقہ میں سپورٹس میلے منعقد کرتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here