فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی پشاور میں میٹنگ، پشاور میں منعقد ہونے والی بین الصوبائی کھیلوں کے لئے لائحہ عمل تیار

0
2813

نصیب شاہ شینواری
پشاور: فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور فاٹا کے مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان گزشتہ روز پشاور میں میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے کابینہ کے علاوہ فاٹا کے مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت۔ 

میٹنگ کے دوران فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شینواری نے تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے کہا کہ پشاور میں منعقد ہونے والی چوتھی بین الاصوبائی گیمز کے لئے فاٹا کی کھلاڑیوں کو تیار کریں، انھوں نے کہا کہ فاٹا ڈائریکٹر سپورٹس بروز جمعرات پشاور میں اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں وہ باقاعدہ فاٹا کی کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز اور دوسرے اہم امورکے متعلق اعلان کریں گے۔

 
میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا کے علاوہ ، فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کثیر تعداد میں دوسرے کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 
میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے کھلاڑیوں کے مسائل بھی سنے جن کو حل کرنے کے لئے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شینواری نے موقع پر یقین دہانی کرائی۔ شاہد شینواری نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ان کے مسائل کو متعلق سرکاری اہلکاروں کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ 

واضح رہے کہ آج ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس کریں کریں گے جس میں پشاور میں 18مارچ سے شروع ہونے والی چوتھی بین الصوبائی گیمز کے لئے فاٹا کی کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کا اعلان کریں گے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here