عوامی نمائندوں نے حلقہ این پینتالیس کے لئے کچھ نہیں کیا: شاھد شینواری

0
3227

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاھد شینواری نے این اے پینتالیس کے عوامی نمائندوں کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی کی عوام کے لئے ان عوامی نمائندگان نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا ہیں اور وہ بہت مایوسی ہیں۔
گزشتہ دن ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد شینواری نے کہا کہ خیبر ایجنسی کی عوام کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے عوامی نمائندگان وعدے کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کسی نے بھی کام نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ میں سب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے جو اب بھی جوں کا توں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ نے لنڈیکوتل میں گراونڈ تعمیر کرنے کا وعدہ پورا کیا اور گزشتہ سال گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے لنڈی کوتل میں سپورٹس گراونڈ کا افتتاح کردیا۔
انھوں نے کہا کہ تاحال گراونڈ پر کام بہت سست روی سے جاری ہے اور ایک دفعہ تو کام کئی مہینے روکا گیا تھا جس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس گراونڈ کے کتبہ پر موجودہ عوامی نمائندوں کے نام نہیں لکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے تعمیر ی کام مسلسل تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے سپورٹس مقامی کھلاڑی بری طرح متاثر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ عوامی نمائندوں کو میری بھرپور حمایت حاصل تھی لیکن جب انھوں نے بھی اپنی ذاتی مفادات کو توجہ دی تومیں اور اس علاقہ کے تمام لوگ ان سے مایوس ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک سرکاری اہلکار نے انکشاف کرتے ہوے کہا کہ آپ کے علاقہ کا ایم این اے کس طرح سرمایہ دار ہے کہ 40لاکھ روپے کا ٹھیکہ بھی خود لیتا ہے۔
انھوں نے این اے پینتالیس کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں تاکہ علاقہ کے لئے اہل اور قابل عوامی نمائندوں کا انتخاب کیا جاسکے اور وہ صحیح معنوں میں خیبر ایجنسی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here