علاقہ نا پرسان ضلع خیبر کے دونوں حلقوں میں کھلے عام ووٹوں کی خرید فروخت

0
2662

ظہیر خان
جمرود،لنڈیکوتل،باڑا:ضلع خیبر قبائلی علاقے کے حلقہ این اے 43 اور حلقہ این اے44 کے ارب پتی امیدواروں نے ووٹ خریدنے کیلے اپنے تجوری کھل دی ہیں،،ضمیر فروشوں کے وارے نارے،الیکشن کمیشن کا عملہ تماشائی بن کر محظوظ ہو رہے ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق،ضلع ٹرائبل خیبر کے دونوں حلقوں این اے43 اور حلقہ این اے44 میں ووٹوں کی خرید وفروخت کا بازار گرم ہے۔اور ضمیروں کے سودے ہزراوں روپے میں ہو رہے ہیں۔دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے ارب پتی امیدواروں نے الیکشن میں کامیابی کیلے اپنی اپنی تجوریاں کھلی ہیں۔
ارب پتی امیدواروں نےاپنے کامیابی اور ووٹ خریدنے کیلےگاوں گاوں اپنے نمائندے مقرر کئے ہے۔یہ نمائندے گھر گھر اور حجرے حجرے جاکر سادہ لوح لوگوں سے ووٹ کے بدلے کیش پیسے،بجلی کا ٹرانسفارمریا پانی کی ٹینکی کا افر دیا جاتا ہیں۔
اور یہ نمائندے ووَٹر سے ووٹ اپنے امیدوار کو دینے کی ذمہ واری میں قسمیاحلف نامہ اور طلاق نامہ لیا جاتا ہے۔
فاٹا وائس نیوز سےاپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوے ایک ووٹ فروش نے کہا کہ،ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، ان کےعلاقے میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔اور الیکشن کے بعد ایم این اے سےملنا خواب بن جاتا ہے۔اس لیے مجبور ہوکر ‘ اپنا اور اپنے سارے گھر کے ووٹ ایک ازاد امیدوار پرفروخت کئے ہیں۔
اور یہ خرید وفروخت کھلے عام جاری ہے۔اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔شفاف انتخابات کے داعوے کرنے والے الیکشن کمیشن اف پاکستان پر ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہیں۔
یاد رہےووٹ فروخت کرنا خلاف قانون اور الیکشن کمیشن اف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج ہو کر گرفتاری کاعمل ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here