ضلع باجوڑ، گھر میں گھس کر باپ بیٹے کا قتل

0
4011

ظہیرخان
خار: قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے رحیم گل اور ان کا بیٹا عرفان اللہ کوقتل کردیا گیا، جبکہ فائرنگ سےبیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ زرائع

ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقہ کمانگرہ میں نماز مغرب کے بعد نامعلوم افراد نے رحیم گل نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 70 سالہ رحیم گل اس کا 8 سالہ بیٹا عرفان اللہ کو قتل کر دیا گیا۔
جبکہ فائرنگ سے رحیم گل کی 14سالہ بیٹی ثانیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔زخمی لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمنتقل کیاگیا۔
ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعہ کے فورا بعد باجوڑ۔سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے واقوع پر پہنچ کرعلاقے کو کنٹرول میں لے کر سرچ اپریشن کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here