الخدمت فاونڈیشن نے یتیم بچوں میں 12لاکھ روپے تقسیم کئے

0
3087

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کے ہیڈکوارٹر لنڈیکوتل میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے خیبر ایجنسی کے 182یتیم طلباء میں 12لاکھ روپے تقسیم کئے گئے،الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہے، پی اے خیبر خالد محمود،الخدمت فاونڈیشن دکھی انساینت کی عالمگیر تحریک بن چکا ہے، ڈاکٹر سمیع اللہ جان محسود ودیگر کا تقریب سے خطاب۔
لنڈی کوتل جرگہ ہال میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے خیبرایجنسی کے 182 یتیم طلباء میں 12لاکھ روپے کی کیش ڈسٹری بیوشن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر خالد محمود نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت تعلیم و تربیت کا انتظام کرنا اونچے درجے کی خدمت ہے جس پر الخدمت فاونڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں اور انہی اچھے افراد کی بدولت معاشرہ قائم ہے انہوں نے کہا کہ یہی یتیم طلباء مستقبل میں بہترین افراد بن کر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینگے انہوں نے اہل ثروت افراد سے نیکی کے ایسے کاموں میں تعاون کرنے کی تلقین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر سمیع اللہ جان محسود نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن 7مختلف شعبوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دکھی انساینت کی خدمت کررہا ہے اور یہ سارا کام معاشرے کے اہل خیر افراد کے تعاون سے ہوتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت کے زیر اہتمام آغوش،صحت اور تعلیم کے شعبے چل رہے ہیں اور قدرتی اور انسانی آفات کے مواقع پر بلا امتیاز خدمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے یتیم بچوں کی تعلیمی سکالرشپ کو دگنا کیا جائے گا اور کہا کہ ان یتیم طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے خیبر ایجنسی میں دو سٹڈی سنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں تقریب سے جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور آفریدی، شاہ فیصل آفریدی اور ضیاء الحق نے بھی خطاب کیا. تقریب میں تحصیلداران شمس الاسلام،احمد علی اور تحسین اللہ،یتیم بچے اور عام لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے بعد ازاں یتیم طلباء میں کیش رقوم تقسیم کی گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here