سجاد شینواری نے آل خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

0
2983

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: نشے سے انکار زندگی سے پیار ،آل خیبر ایجنسی موسم بہار ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا انعقاد، سجاد شینواری نے سنگل مین مقابلوں میں اول، روح اللہ شینواری نے دوسری جبکہ حیات نذیر شینواری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈبل مین مقابلوں میں حیات نذیر شینواری اور روح اللہ شینواری نے اول جبکہ سجاد اور نصیب شاہ شینواری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی کی 15کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ 
خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا اور طورخم ٹرانسپورٹ یونین کی تعاون سے موسم بہار ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ،ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح ایجنسی سپورٹس منیجر راحدگل نے کیا ۔ 
سینگل مین مقابلوں میں سجاد شینواری نے پہلی ، روح اللہ شینواری نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حیات نذیر شینواری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 
طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری کے نمائندے اور طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے چئیرمین حاجی عالم شیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، حاجی عالم شینواری نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے نصیب شاہ شینواری نے لنڈیکوتل پریس کلب کے صحافی خلیل افریدی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

 
میڈیا سے گفتگو کے دوران خیبر ایجنسی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور فاٹا ٹیبل ٹینس ٹیم کے منیجر نصیب شاہ شینواری نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا بنیاد ی مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور خیبر ایجنسی میں انڈور گیمز کے لئے جمنازیم تعمیر کرنے کے احکامات جاری کریں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here