خیبر رائفلز فورس کا مقامی مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ، ایسی سرگرمیوں سے عوام اور فورسز کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں: عوامی حلقے

0
2867
سیکوریٹی فورس کے زیر اہتمام عام لوگوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا منظر

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل شنواری شیخمل خیل گورنمنٹ ہائی سکول غفور خان کلی میں خیبر رائفلز فورس کے104 ونگ اور ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1323 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے بعد مریضوں کو ادویات بھی دی گئی، ان مریضوں میں 445 بچے 488 خواتین اور 390 مرد شامل تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں آئی، گائنی، میڈیکل اور ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر شامل تھے جن میں خواتین مریضو ں کے لئے لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھی۔

ونگ کمانڈر 104 کے لیفٹننٹ کرنل شاہد نیاز نے کہا اس موقع پر موجود میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اصل مقصد غریبوں اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بہت سے ایسے غریب افراد ہیں جو پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج یا میڈیسن سٹور سے ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ میں لنڈی کوتل میں لشمینیا سے متاثرہ افراد کیلئے بھی خصوصی کیمپ لگایا جائے گا جس میں لیشمینیا مرض میں مبتلا افراد کا معائنہ کیا جائے گا اور انھیں ادویات بھی فراہم کی جائے گی۔

مقامی لوگوں، فلاحی تنظیموں کے رہنماوں نے فری میڈیکل کیمپ لگانے پر خیبر رائفلز فورس کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کی وجہ سے عام لوگوں اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوجاتے ہیں اور ان کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here