فاٹا وائس نیوز ایجنسی
جمرود: خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود بازرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاصہ دار اہلکارشہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق،خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے بازر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے خاصہ دار فورس کے اہلکار حوالدار دلاور خان ولد حاجی رحمت مدوخیل غنڈی شہید ہوگئے ۔ اور قاتل بھاگنے میں کامیاب ہوگیے۔
فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے لاشں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔