لنڈیکوتل میں خان کی تیسری شادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا

0
3269
لنڈیکوتل میں پی ٹی آئی کے رہنما خان کی تیسری شادی کی خوشی میں کیک کاٹ رہے ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنماوں نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خوشی میں کیک کاٹآ ، تقریب میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی رہنماوں نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی لنڈیکوتل کے ایک رہنما جعفر علی شینواری کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں انصاف یوتھ ونگ خیبر ایجنسی کے سابق صدر خباب علی شینواری ، اور پی ٹی آئی لنڈیکوتل کے دیگر رہنما وں یادوزیر شینواری، پی ٹی آئی پسید خیل علاقہ کے صدر آزاد ولی شینواری، حاجی خان شینواری، نہار علی شینواری اور عمران شینواری نے شرکت کی۔
خباب علی شینواری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینر اور نظریاتی رہنما عبد الرازق شینواری کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عبد الرازق شینواری ہی کے نقش قدم پر چلے گے ،انھوں نے کہا کہ ہم خیبر ایجنسی این اے پینتالیس میں اس پی ٹی آئی رہنما کی حمایت کریں گے جس کی حمایت عبد الرازق شینواری کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here