کے پی ون ٹکٹ ہدایت اللہ کو دینا احسن اقدام ہے: عوامی نیشنل پارٹی

0
3655
File Photo(ANP Public gathering)

فاٹا وائس نیوز
باجوڑایجنسی ( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ کے پی ون کا ٹکٹ ہدایت اللہ کو دینا ایک احسن اقدام ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔
ا عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سنیئر کارکن سراج میاں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حاجی ہدایت اللہ خان ایک ایماندار اور مخلص انسان ہے اور بحیثیت سابق وزیر لائیو سٹاک ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بار الیکشن میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی صدر اسفندیارولی خان اور صوبائی صدر حیدرخان ہوتی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہدایت خان کو کے پی ون کا ٹکٹ دیا۔ انھوں نے ہدایت خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here