باجوڑ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابند عائد

0
4218
باجوڑ ایجنسی میں برف باری: فائل فوٹو

بلال یاسر
باجوڑایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائدکرتے ہوے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ اس دھشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے سے بچایاجاسکے اور انسانی جانوں کی حفاظت کی جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی انجینئر عامر خٹک کے خصوصی ہدایت پر انتظامیہ نے تا حکم ثانی ایجنسی بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی۔ انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹر سائیکل ضبط کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ عوام کے بہتر مفاد میں کیا ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں اضافہ

ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے میدانی علاقوں میں گذشتہ شب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ پہاڑوں پر برف کا سلسلہ بھی جاری۔ بارش کے بعد بجلی مسلسل غائب ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرایع کے مطاب اکثر علاقے ت گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاریکی ہے اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے اور گرم خوراک کھانے کو ترجیح دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here