عنایت کلی میں چوروں کاراج، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

0
3056
چوری کی واردات کے بعد متاثرہ دوکان کی چھت
بلال یاسر
باجوڑایجنسی : باجوڑ ایجنسی کے علاقہ اور تجارتی لحاظ سے بڑے مرکز عنایت کلے بازار کے موبائل مارکیٹ میں رات کے تاریکی میں چور چھت میں سوراخ کرکے دوکانوں سے قیمتی اشیا چرا کر لئے گئے،
۔یاد رہے کہ بازاروں میں سینکڑوں کے تعداد میں چوکیدار موجود ہیں اور ماہانہ کے حساب سے ہر دوکان سے حفاظتی ذمہ داری کے نام پر روپے بھی وصول کرتے ہیں لیکن دوکانوں کے چھتوں میں سوراخ کرتے وقت لنٹر کو کاٹنے کی آوازوں سے اردگرد کے  چوکیدار بے خبر رہے،
چوری کی واردات سے متاثرہ دوکانداروں اور مقامی تاجروں نے پولیٹیکل انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خاصہ دارفورس کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کریں کہ مارکیٹ میں رات کے وقت مشکوک لوگوں پر کھڑی نظر رکھے ۔
باجوڑایجنسی میں سال نو کا آغاز ٹریفک حادثات سے ہوا۔ دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ پیر کے صبح باجوڑایجنسی کے : باجوڑایجنسی : تحصیل خار کے علاقہ نثار آباد ڈیلی پل میں دو فیلڈر گاڑیوں کے ٹکرانے سے تصادم ہوا۔
جس کے نتیجے میں عبدالقیوم ولد جمعہ خان سکنہ ساگی مہمند ایجنسی جاں بحق ہوگئے جبکہ محیب اللہ، ڈرائیور بشیر، فضل ربی، زوجہ محیب اللہ اور والدہ ڈاکٹر رحمت سلیم زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں۔
دریں اثناء باجوڑایجنسی کے تحصیل برنگ کے علاقہ تخت میں ایک اور ٹریفک حادثہ ہوا۔ ڈائنا گاڑی الٹنے سے دو افراد سجاد علی شاہ اور روزمین زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here