تعلیم و تربیت کے بغیر ترقی ناممکن ہے، اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ والدین بھی بچوں کی تربیت کے ذمہ دار ہیں: مقررین

0
3741

فاٹا وائس نیوز ایجنسی
لنڈیکوتل: روخان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں ٹیلنٹ ٹیسٹ کے کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے گزشتہ روز لنڈیکوتل کے جرگہ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سیاسی کثیرتعداد میں طلباء ،اساتذہ کرام ،سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

روخان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن لنڈیکوتل کے سینئر رہنما حاجی غفار شینواری، روخان ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو سلیم شینواری، اساتذہ کرام جان اکبر ، عدل جان، بیت اللہ،لنڈیکوتل فلاحی تنظیم کے صدر اخترعلی شینواری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الرازق شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی بھی قومی ترقی نہیں کرسکتا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لنڈیکوتل کے پرائیویٹ اور تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نقل کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔

اس حوالے سے سینیر ٹیچر اور ٹیچرز یونین کے رہنما حاج غفار شینواری کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں نقل کا خاتمہ کیا اور حالیہ میٹرک امتحان میں طلباء پر نقل کرنے کی سخت پابندی تھی تاکہ قابل اور ذہین طلبا کے نتائج پر برے اثرات نہ ہو۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ قبائلی علاقوں میں تباہ سکولوں کی دوبارہ بحالی کے لئے عملی اقدامات کریں اور جن سکولو ں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں،وہاں فوری طور پر نئے اساتذہ کرام تعنیات کئے جائیں۔ مقررین نے روخان ٹرسٹ کا غریب طلبا کے ساتھ بھرپور تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریبات کے انعقاد کو سنہری الفاظ میں سراہا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here