لنڈیکوتل پانی مسلہ، جمعیت علمائے اسلام نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

0
3336
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لنڈیکوتل میں پانی کا مسلہ شدت اختیار کرگیا ہے

فاٹا وائس نیوز رپورٹ

لنڈیکوتل: جمعیت علمائے اسلام نے ایک اخباری بیان میں ضلع خیبر میں پانی مسلہ کو حل کرنے کے لئے  سعودی عرب اور کویت حکومتوں سے مدد مانگ لی ہے ۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ افریدی نے کویت.قطر اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے یہاں سرمایہ کاری کرکے پانی کے مسلہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

.انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل اور جمرود کے عوام پانی اور بجلی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور آئے روز لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

اخباری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے بیمار ہیں۔.

اخباری بیان میں سعودی عرب ، کویت اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع خیبر میں پانی اور بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یہاں کی مقامی سیاسی و فلاحی تنظیموں کے ساتھ مالی تعاون کیا جائے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here