کانگو وائرس کیا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہئے؟

0
4720

ظہیرخان
لنڈیکوتل: کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا، پیٹ اور ہڈیوں میں درد وغیرہ فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

 

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کانگو وائرس کا سائنسی نام کریمین ہیمریجک کانگو فیور یا کریمین ہیمریجک کانگو بخار ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، جسم کے کسی بھی حصے سے خون آنا، پیٹ اور ہڈیوں میں درد وغیرہ شامل ہیں۔

Image result for congo virus
کانگو وائرس جانوروں کی کھال پر موجود ہوتا ہے اس لیے کسی بھی جانور کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے لازمی پہننے چاہئیں۔

مویشی منڈی جاتے ہوئے کھلے اور ہلکے رنگ کا لباس پہننا بہتر ہے جبکہ جسم کا مکمل طور پر ڈھکا ہونا ضروری ہے۔

کانگو کا یہ خطرناک مرض ایک انسان سے دوسرے انسان میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے لہذا کانگو سے متاثرہ مریض کی دیکھ بھال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کرنا لازمی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here