تاجکستان کےطیاروں کی افغانستان میں بمباری، 6 جانبحق

0
3270

ظہیرخان
طورخم :تاجکستان کی جنگی طیاروں نےاج صبح افغانستان کے صوبے تخار کے علاقے ضلع درقد پر بمباری 6افراد جانبحق، جانبحق افراد طالبان نہیں تھے, طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

میڈیا زرائع کے مطابق، آج صبح افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع درقد میں تاجکستان کی جنگی طیاروں نےبمباری کی جسمیں چھ افغان جانبحق اورکئی زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبےتخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوےکہا ہے کہ اتوار کے روز طالبان اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جن کا دائرہ تاجکستان کے سرحدی محافظوں تک پھیل گیا۔
جھڑپوں میں دو تاجک گارڈز کی ہلاکت کے بعد، تاجک فورسز نے طیاروں کے ذریعے بم برسانے کے بعد بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جسمیں ہلاکتیں ہوئی ہے
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جھڑپیں منشیات کے اسمگلروں اور تاجکستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان ہوئیں۔ حملے میں جانبحق ہونے والوں میں کوئی طالب نہیں ہے۔
زرائع کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ طالبان جنگجوؤں کو ہمسایہ ملکوں کے ساتھ لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here