فاٹا وائس نیوز ایجنسی
لنڈیکوتل :قبائلی صحافی اور دنیا نیوز کے رپورٹر علی شینواری اور ان کے بھائ عباس شینواری کو سیکورٹی اداروں نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے چھاونی لے گئے۔ پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئے گئے۔ صحافی تنظیموں کی مذمت۔
ذرائع کے مطابق، کچھ مہنے قبل نامعلوم افراد نے دنیا نیوز کے رپوٹر علی شینواری کے بھائی شوکت حسین کو اغوا کیا گیا تھا۔ جو اج رہا ہو گیے تھے۔ شوکت حسین کی رہای کی خوشی میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے چایئنہ ساخت کے چھوٹے چھوٹےپٹاخے پھوڑے تھے۔اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی سمجھ میں چھوٹےپٹاخے اگئے تھے لیکن پھر بھی صحافی علی شینواری اور اس کے بھائی کو گرفتار کرکے لے گئے تھے۔جو بعد میں رہا کر دیئگے۔
قبائلی عوام اور صحافی تنظیموں نے علی شینواری اور اس کی بھائی کی گرفتاری کی مذمت کی۔اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ،کہ قبائلی صحافیوں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جایئں۔
یاد رہے :قبائلی صحافیوں کو سیکورٹی ادارے دباوں میں لانے اورحق کی اواز دبانے کیلے چھوٹےچھوٹےمختلف بہانے بنا کر وقتاً فوقتاً گرفتاراور رہا کر دیے جاتے ہیں۔