عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام جشن خیبرپختونخوا ریلی کا انعقاد

0
3434

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرود: عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام (سات مئی ) صوبہ کا نام صوبہ سرحد سےتبدیل ہو کر صوبہ خیبرپختونخوا رکھنے کے مناسبت سے ریلی کا انقعاد کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام جمرود میں باب خیبرکے مقام سے (سات مئی ) صوبہ کا نام صوبہ سرحد سےتبدیل ہو کر صوبہ خیبرپختونخوا رکھنے کے مناسبت سے جشن خیبرپختونخوا ریلی نکالی گئ۔جسمیں عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Image may contain: 13 people, including Zia Uddin Shinwari, outdoor
عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اوربینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سات مئی یعنی اس دن صوبہ کا نام تبدیلی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوے،عوامی نیشنل پارٹی خیبرایجنسی کے صدر شاہ حسین شینواری نے کہا،کہ عوامی نیشنل پارٹی نےہر مشکل دور میں پختونوں کیلے حق کی اواز اٹھائ ہیں۔اور پختونوں کی خدمت کی ہیں۔

Image may contain: 3 people, people standing
شینواری نے کہا ،کہ سات مئی کو عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کا نام صوبہ سرحد سے تبدیل کرکے خیبرپختونخوا رکھ کر پختونوں کو پاکستان میں مستحکم شناخت دی ہے۔ جو کہ عوامی نیشنل پارٹی کا کارنامہ ہے جس پر ہم اپنے قائدین کے شکر گزار ہے۔
ریلی سے اے این پی جمرود کے صدر محمد عمر افریدی،اے این پی باڑہ کے صدر چراغ آفریدی،منظور آفریدی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.
جسمیں کہا گیا، کہ جس طرح صوبے کا نام تبدیل کردیا اس طرح فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرکے دم لے گے.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here