تحصیلدار شمس الاسلام کو تبدیل کیا جائے: یاد وزیر شینواری

0
2833

ٖفاٹا وائس نیوز ایجنسی رپورٹ
لنڈیکوتل: اہلیان علاقہ اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شکایت کی ہے کہ لنڈیکوتل میں تعینات پولیٹکل تحصیلدار شمس الاسلام گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے دفتر میں ڈیوٹی انجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہیں اور ان کے جرگے مسلسل التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ روزانہ تحصیل کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

 
پاکستان تحریک انصاف لنڈیکوتل کے ایک کارکن یاد وزیر شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ لنڈیکوتل کے دفتر سے ان کے فیصلہ کی سماعت کی تاریخ کئی دفعہ جاری ہوئی لیکن تحصیلدار شمس الاسلام اپنے دفتر میں نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ہمارا فیصلہ التوا کا شکار ہے ۔

 
انھوں نے کہا کہ میری طرح کئی دوسرے مقامی لوگوں کے جرگوں اور فیصلو ں کا بھی یہی حال ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ سخت مایوس ہیں اور وہ روزانہ تحصیل کا چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔ انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ تحصیلدار شمس الاسلام کو لنڈیکوتل سے ٹرانسفر کیا جائے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here