یوتھ جرگہ ممبرز کی پولیٹیکل ایجنٹ کے ساتھ ملاقات، پی اے نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا

0
3601

نمائندہ فاٹا وائس نیوز
باجوڑایجنسی: باجوڑ یوتھ جرگہ کے کی پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک سے ملاقات، یوتھ جرگہ نے پولیٹیکل ایجنٹ کو باجوڑ ایجنسی کے مسائل اور یوتھ کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق باجوڑ یوتھ جرگہ کی عہدیداروں نے چیئرمین سید صدیق اکبر جان کے قیادت میں پولیٹیکل ایجنٹ انجنیئر عامر خٹک سے ان کی دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار عارف خان یوسفزئی، اے پی اے نواگئی انوارالحق اور یوتھ جرگہ کے ممبران موجود تھے۔ یوتھ جرگہ کے چیئرمین سید صدیق اکبر جان نے پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ کو مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا، یوتھ جرگہ نے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبات کیے کہ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، بلاک شناختی کو فوری طور پر کھول دیا جائے، ایجنسی میں بے جا چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے، کورٹ ڈگری پر عائد جرمانہ ختم کیا جائے، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ نے یوتھ جرگہ کے مسائل سننے کے بعد ممبران سے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں امن و امان کے بحال ہونے کے بعد تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہورہا ہے، ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے، دونوں ڈگری کالجوں پر بھی تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا، ایجنسی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا جہاں پر بھی گھوسٹ سکول ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائیگی۔ بلاک شناختی کارڈ پر جو کمیٹی کام کررہی ہے اس میں بھی تیزی لائی جائی گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ باجوڑ یوتھ جرگہ مسائل کی نشاندہی، نوجوانوں کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں پولیٹیکل انتظامیہ یوتھ جرگہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here