جرگہ نے دو فریقین کے مابین دشمنی ختم کردی

0
3782

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں ذخہ خیل قوم کے مشران نے دو خاندانوں کے مابین صلح کرائی اور دو فریقن کے مابین تنازعہ حل کردیا جس کی وجہ سے ان کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ 
لنڈی کوتل قوم ذخہ خیل کے مشران کا لب خان ، مسلم خان ، زیارت خیل و دیگر مشران نے دو فریقین سیدخان اور نظرجان کے مابین گھر ، زمین ، گاؤں اور خاصہ داری پر چلنے والا تنازعہ مڑواک کے تحت حل کردیا ۔ 
جرگہ مشران نے خان سیدکے حق میں فیصلے کرتے ہوئے خاصہ داری اور زمین ان کے حوالے کردی جبکہ سربندپشاور میں گھر کو دونوں کی مشترکہ جائید اد قراردیا اور فیصلے میں واضح کیا ہے کہ فیصلہ نہ ماننے والے فریق کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جائیگا اور دونوں فریقین آئندہ ایک دوسرے کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں کر ینگے۔
جرگہ فیصلہ کے مطابق جس نے آئندہ کوئی دعویٰ کیا اور یا فیصلے سے انکار کیا تو جرگہ اس کو خلاف ورزی تصور کرکے ان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here