خار میں پی سی بی کے زیر نگرانی کرکٹ کھلاڑیوں کے ٹرائلز

0
2853

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: باجوڑ ایجنسی کے سپورٹس کمپلکس خار میں پہلی بار پاکستان پی سی بی کی طرف سے باجوڑ ایجنسی میں18سے 22سال تک کے کھلاڑیوں کے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
باجوڑ ایجنسی کے سپورٹس کمپلیکس خار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی 18سے22 سال کی کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں باجوڑ ایجنسی سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر صدر باجوڑ کرکٹ ایسو سی ایشن محمد اسماعیل،پاکستان چیف سلیکٹر انڈر 19 ضیاء ، پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ ساجد، فاٹاریجن انڈر19 ثاقب فقیر،شاہ فیصل،فرسٹ کلاس کرکٹر ولایت محمد اور وحیدبھی موجود تھے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اسماعیل نے کہا کہ اس ٹرائلز میں پورے ایجنسی سے 17 سپین بولر اور7 فاسٹ بولروں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جس کے بعد ان کی عمروں کی جانچ پڑتال اور کلائیوں کے ٹیسٹ لئے جائینگے بعد میں فائنل سلیکشن کیلئے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ باجوڑ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد باجوڑ کرکٹ ایسو سی ایشن ایک کیمپ لگایا جائے گا جس کا مقصد منتخب کھلاڑیوں کو سپورٹس کی اہمیت،ظابط اخلاق اور دوسرے ٹکنیک پر ٹریننگ دی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور پی سی بی کے طرف سے ہمارے کھلاڑیوں کو بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اُنہوں نے پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) سے پُر زور مطالبہ کیا کہ ایجنسی کے آٹھ تحصیلوں میں سپورٹس کمپلکس کے طرز پر گراؤنڈ تعمیر کئے جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here