حجاج کرام ایجنٹ مافیا سے ہوشیار رہیں، صرف رجسٹرڈ حج کمپنیوں کے ساتھ داخلہ کریں: الحاج مسعود خان شینواری

0
1732
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ایک اجلاس میں شریک ہیں (فائل فوٹو)

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل : حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر عہدیدارں نے پرائیویٹ حج سکیم کے حجاج کرام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف وزارت مذہبی امور کے ساتھ رجسٹرڈ اور حج کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کے ساتھ حج داخلہ کریں اور پرائیویٹ حج سکیم کے نام پر ایجنٹ مافیا سے ہوشیار رہیں تاکہ ان کے روپیہ ضائع نہ ہو اوروہ بہترین سہولیات کے ساتھ حج کا فریضہ انجام دیں سکے۔

حج ٓآرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی اور صوبائی سینئرعہدیدار الحاج مسعود خان شینواری، الحاج ثناء اللہ، حاجی وحیداللہ آفریدی اور فیصل صبوری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پرائیویٹ حج کمپنیاں سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ مناسب قیمت حج پیکج میں حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

عہدیداروں نے کہا کہ حجاج کرام کو چاہئے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور حج کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کے ساتھ حج کے لئے داخلہ کریں تاکہ انھیں بعد میں کوئی مسلہ نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جعلی افراد نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈرز ظاہر کرکے عوام سے لاکھوں اور کروڑوں روپے بٹورے ہیں

انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈرز کمپنیاں گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ایجنٹ کس بھی حاجی کوکم قیمت پر حج کرانے کا جھانسہ دیں تو فوری طور پر وزار ت مذہبی امور کے متعلقہ سیکشن آفیسر(اسلام آباد) کے ساتھ اس نمبر 051-9207519پر رابطہ کرکے یا ویب سائٹwww.mora.gov.pk پر متعلقہ فردیا ایجنٹ کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کے اہلکار کو فراہم کریں تاکہ بعد میں حجاج کرام کو تکلیف نہ ہو اور وہ مالی نقصان سے بچ جائیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here