قبائلی خاتون کھلاڑی معذوری کے باوجود ٹیبل ٹینس کی چیمپین ہے

0
1525
قبائلی خاتون کھلاڑی پشاور میں مہمان خصوصی سے رنراپ ٹرافی وصول کرتے ہوے

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: صوبے میں نئے ضم ہونے والی اضلاع کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان کی معذور قبائلی خاتون کھلاڑی کی پاوں اپریشن کے اخراجات کے لئے فنڈ فراہم کریں تاکہ وہ باقی زندگی خوشحال گزار سکے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے۔

گزشتہ روز فاٹآ وائس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گل شین نے کہا کہ وہ والدین کے ساتھ سال2004 میں جنوبی زیرستان گئی تھی جہاں زمین میں چھپائے گئے بارودی مواد پھٹنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

گل شین نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کی سہیلی اس زوردار دھماکے میں جاں بحق ہوگئ جبکہ ان کی پاوں کو سال 2008 میں ڈاکٹروں نے اپریشن کے ذریعے کاٹ لیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک فلاحی ادارے آر سی پی ڈی نے ان کی حوصلہ افزائ اور مدد کی اور انھوں نے ویٹ لفٹنٹ اور ٹیبل ٹینس کیھلنا شروع کیا جس میں ،میں نے کم وقت میں بہت کامیابیاں حاصل کی۔

گل شین نے کہا کہ قومی سطح پر ویٹ لفٹنگ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ حال ہی میں پشاور میں منعقدہ ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ مصنوعی پاوں اپریشن کے ذریعے ممکن ہے جس پر تقریبا 15لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے والدین غریب ہیں اس لئے اتنی بڑی رقم کی بندوبست نہیں کرسکتے ۔

ضلع خیبرفٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نجیب شینواری اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اختر رسول شینواری نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ گل شین کی پاوں اپریشن کے اخراجات کے لئے فنڈ مہیاکریں تاکہ قبائلی خاتون کھلاڑی باقی زندگی خوشحال گزارسکے اور وہ کھیلوں کی سرگرمیاں میں باقاعدگی سے حصہ لیکر قوم و ملک کا نام روشن کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here