‎لنڈیکوتل شینواری۔افغانستان مہمند درہ شہیدوں کے لے فاتحہ خوانی،اظہار یکجہتی کی تقریب

0
3364

فاٹا وائس نیوز ایجنسی
‎لنڈیکوتل:‎لنڈیکوتل شینواری قوم نے افغانستان کے شینواری قوم سے اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لیے افغانستان مہمند درہ دھماکے میں سو سے زیادہ شہیدوں کے ایثال ثواب کیلے فاتحہ خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،سینکڑوں افراد کی شرکت۔

ضلع خیبرٹرائبل کے صدر مقام لنڈیکوتل میں شینواری قوم کے زہراہتمام افغانستان کے علاقہ ڈکہ میں 11 ستمبر کےدھماکے جسمیں ضلع مہمندرہ کےتحصیل اچین اولس والی سے تعلق رکھنے والےافغان شینواری قوم کے سو سے زیادہ افرادشہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے ان افراد کیلے قران خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا فاتحہ خوانی تقریب کا اہتمام ضلع خیبر کے شینواری قوم کے سابقہ مشر مرحوم حاجی گلاب شینواری کے حجرے میں کیا گیاتھا۔

Image may contain: one or more people, people sitting, crowd and outdoor
جسمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے افغان شینواری قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
دعائیہ تقریب سے سابقہ ملی مشرمرحوم حاجی گلاب شینواری کے فرزند ملک حاجی ماثل خان شنواری ,جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مفتی اعجاز شینواری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اس دوکھ بری گھڑی اور غم میں ضلع خیبرٹرائبل کے شینواری قوم افغانستان شنیواری قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔
مقررین نے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا گیا،کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امداد و تعاون کیا جائیں۔
یاد رہے,کہ شینواری قوم افغانستان کے علاقہ اچین اولس والی میں ایک مقامی ظالم افسر اسلام باچا اور اسکے بھائیوں کے ظلم سے بہت تنگ اچکے تھے تو شینواری قوم نے بااثرظالم افسر کے ظلم کے خلاف مظاہرے کے شکل میں سڑکوں پر ائیں جسمیں دھماکہ ہواجسمیں سینکڑوں افراد شہید وزخمی ہوئیں ہوگئے تھے۔
ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ واری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here