فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل انتظآمیہ کو ٹیسکو اہلکاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہسپتال انتظامیہ پر واجب الادا بجلی بل جو تقریبا 8کروڑ رپے ہے، ادا نہ کریں تو ہسپتال کو مزید بجلی کی سپلائی بند کی جائے گی۔
ہسپتال میں ٹیسکو حکام کی اس دھمکی کے بعد ڈاکٹرز نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کی سپلائی بند کی گئی تو وہ اختجاجا ہسپتال کے اوپی ڈی میں ڈیوٹی دینا بند کردیں گے۔
غریب مریضوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظآمیہ بجلی کا مسلہ حل کریں اور غریب مریضوں کا استحصال بند کریں۔ علاقہ شیلمان سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کے رشتہ دار خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور بجلی کا محکمہ بجلی کا مسلہ حل کریں اور غریب مریضوں پر رحم کریں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ہسپتال کی سابق انتظامیہ نے ہسپتال سے باہر پرائیویٹ کلینکس اور گھروں کو بجلی کی سپلائی دی تھی جس کی وجہ سے ہسپتال پر اب تقریبا 8 کروڑ روپے بجلی بل واجب الادا ہے جس کو تاحال ہسپتال انتظامیہ نے ادا نہیں کیا۔