پولیٹیکل انتظامیہ کا گراں فروشوں کےخلاف کریک ڈاون، 9دوکاندار گرفتار

0
3484

عمران شنواری 
لنڈیکوتل: پولیٹیکل تحصیلدار شمس اسلام کا لنڈ یکو تل بازار کا اچا نک دورہ گرانفروش کم وزنی روٹی اور نا قص صفا ئی کر نے والے دوکا نداروں کے خلاف کاروائی نودوکاندارحوالا ت میں بند کر دیا،ایک ہفتے پہلے تمام دوکانداروں کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق روٹی کا وزن رکھے، اور صفائی کا بندوبست کریں ،تحصیلدار شمس اسلام کا میڈیا سے گفتگو 
گز شتہ روز پولیٹیکل تحصیل دار شمس الا سلام نے لنڈی کو تل با زار کا دورہ کیا انہوں نے بازار میں دو کا نداروں کو ہدایا ت جا ری کی کہ گو شت کے دوکا نو ں میں شیشہ کا فریم لگا یا جا ئے تا کہ گو شت صا ف ستھر ا ہو اور نان بائیو ں کو بھی کہاکہ وہ رو ٹی کا وزن جو سرکار نہ دیا ہے اسکے مطابق روٹی فروخت کریں جبکہ دوسرے دوکانداروں کو صفائی کی خاص خیال رکھنے پر زور دیا اس موقع پر تحصیلدار نے میڈیا کو بتا یا کہ بازار کے صفائی کا خاص رکھنے کیلئے بازار یونین کے ساتھ مل کر کام کرینگے جبکہ بازار میں نانبائیوں اور قصائیوں کو کم وزن اور مہنگا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ نو دوکانداروں کو گر فتار کرکے حوالات میں بند کر دیا کیونکہ اس کو پہلے سے خبردار کیا تھا اسکے بعد بھی ہر ہفتے بازار کا دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس بر قرار رکھنے کیلئے کو شش کر ینگے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here