پولیٹیکل انتظامیہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،6گرفتار

0
3576

بلال یاسر 
خار: پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی کے مختلف بازاروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے نیتیجے میں چھ منشیات فروشوں کوگرفتار کیا ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق مزید کاروائی جاری ہے۔ 
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد عارف یوسفزئی کے خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان آفریدی نے باجوڑ لیویز فورسز کے ہمراہ تحصیل خار کے بازاروں خار بازار ، عنایت کلے بازار میں کاروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہیں ، جبکہ ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارف یوسفزئی نے بتایا کہ باجوڑ ایجنسی میں کسی کو منشیات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے باجوڑ ایجنسی کو منشیات سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، اس سلسلے میں مختلف بازاروں میں چھاپے مارے جائیں گے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والی منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here